ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج کی حماس سےجھڑپوں کےدوران سابق آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کے بیٹے گال آئزن کوٹ سمیت ایک میجر ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےاسرائیلی فوج اورحماس کےدرمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ روزحماس سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی گال آئزن کے والد سابق اسرائیلی آرمی چیف موجودہ اسرائیلی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔
خان یونس میں ایک جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی میجر بھی مارا گیا، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 89 ہو گئی۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 350 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے جبکہ 7اکتوبر سے اب تک دو ماہ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے، شہدا میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔