حافظ آباد:پولیس مقابلہ،زیرحراست ریکارڈیافتہ 2ملزمان ہلاک

Dec 08, 2023 | 02:07 AM

ایک نیوز:حافظ آبادمیں پولیس مقابلہ کےدوران زیرحراست ریکارڈیافتہ دوملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حافظ آبادکےتھانہ کسوکی کےعلاقےمیں پولیس مقابلہ کےدوران دوخطرناک ملزمان اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ملزمان کو ضلع شیخوپورہ سے بعداز برآمدگی واپس لایا جا رہا تھاکہ راستےمیں نامعلوم ملزمان نےاپنےساتھیوں کوچھڑوانےکی غرض سےپولیس پراندھادھندفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں دونوں ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سےشدیدزخمی ہوگئے،جن کوفوری طورپرٹراماسینٹرمنتقل کیاگیالیکن زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدونوں ملزمان راستےمیں دم توڑگئے۔
پولیس کےمطابق فائرنگ کرنےوالےنامعلوم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ہلاک ہونےوالےملزمان حافظ آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ اورننکانہ صاحب علاقوں میں قتل، ڈکیتی، دوران ڈکیتی قتل اور راہزنی کے درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں