ایک نیوز نیوز :امریکی باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو قیدیوں کے تبادلے میں روس کی قید سے رہاکردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے گرائنرکو روسی شہری وکٹر بوٹ کے بدلے میں رہاکیا گیا ہے ۔ یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی ہوائی اڈے پر ہوا،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اور سعودی ولی عہد کی ثالثی کی کوششوں کے باعث گرینر کو رہائی ملی ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ مہینوں جہنم میں گزارنے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے ۔امریکی صدر نے بتایا کہ برٹنی گرائنر ہوائی جہاز میں ہیں، وہ کئی مہینوں کے بعد روس میں غیر منصفانہ طور پر حراست میں لیے جانے کے بعد گھر جا رہی ہیں، جو ناقابل برداشت حالات میں رکھی گئیںاور وہ اگلے 24 گھنٹوں میں پہنچ جائیں گی۔
واضح رہےکہ امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرینر کے خلاف روس کی عدالت میں منشیات کے مقدمے کی سماعت ہورہی تھی ۔انہیں رواں سال فروری میں روس میں انکے سامان سے مبینہ طور پر منشیات ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق بریٹنی گرینراُن دو امریکی شہریوں میں سے تھیں جو روس کی غیر قانونی حراست میں تھیں، اس سے قبل پال وہیلن کو 2018 میں روسی اہلکاروں نے جاسوسی کے الزامات پر حراست میں لیا تھا۔