ایک نیوز نیوز :ڈیلی میل کی شہبازشریف سے معذرت پرشہزاد اکبر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کی جانب سے مقدمے سے دستبرداری کو ‘سیٹلمنٹ’ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ مقدمے میں جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا، ڈیلی میل کہہ رہا ہے کہ شہباز شریف کو نیب نے چارج ہی نہیں کیا، جب نیب نے ہی چارج نہیں کیا تو پھر برطانوی حکومت یا ڈی ایف آئی ڈی کیسے چارج کرتی ؟۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈیلی میل نے لکھا ہے کہ متاثرین کے فنڈز میں خورد بورد کے الزام کی حد تک معذرت خواہ ہیں ، شہباز شریف نے اس کیس میں عدالت کا جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے ، اب کوئی ان سے تصدیق کر لے ، میری نظر میں یہ معذرت مقدمے کی سیٹلمنٹ ہے ۔
ڈیلی میل نے کہا کہ “چونکہ نیب نے شہباز شریف کو برطانوی حکومت یا اسکے ادارے DFID کے مال کو خورد بردکرنے کے الزام پہ چارج نہیں کیا لہذا ادارہ اس الزام کی حد تک معذرت خواہ ہے اور تصحی کرتا ہے”
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) December 8, 2022
یہ مقدمہ کی سیٹلمنٹ لگتی ہے
جب نیب ہی لیٹ گئی NRO2 ہو گیا تو ایک ڈیلی میل کیا کرتی؟۱/۲ pic.twitter.com/WhKN1Mrs2a
واضح رہے کہ ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے داماد سے عمران علی سے معافی مانگ لی ہے ۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نےکہا ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ شہبازشریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ شہبازشریف سے معذرت خواہ ہیں۔ ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھاکہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔