ایک نیوز نیوز :صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور اس کی اہلیہ نیہا سلمان سے تعلق ختم کرنے کے اعلان کے بعد ان کے بیٹے اور بہو نے بھی خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کےمطابق نیہا سلمان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ساس صبا فیصل اور نند سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نےمزید لکھا کہ ’ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا مؤقف واضح رکھیں، یہ دنیا فانی ہے۔
دوسری طرف صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے بھی انسٹاگرام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، انہوں نے صبا فیصل کی وڈیو کے بعد نیہا پر تنقید کرنے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ بہت ہوگیا، لوگ اپنی بیہودہ سوچ اپنے پاس رکھیں، نیہا میری بیوی ہے اور میرے بچے کی ماں ہے،آپ سب کو اس کی عزت کرنی چاہئے۔ ’امی بھی میری ہیں اور نیہا میری بیوی ہے، تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔