بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری 

Dec 08, 2022 | 18:29 PM

ایک نیوز نیوز: آئی ایم ڈی بی نے بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کردی ، فہرست میں دھنش اور عالیہ بھٹ مقبول ترین اداکاروں میں سرفہرست ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکار دھنش نے 2022 کے ٹاپ-10 مقبول  ترین بھارتی اداکاروں  کی آئی ایم ڈی بی فہرست میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ دھنش کو حال ہی میں تمل فلم ’نانے ورووین‘ میں دیکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ وہ ’دی گرے مین‘ کے ساتھ ایک عالمگیر فلمی ہستی بن گئے ہیں۔ دھنش اس سال پانچ بہترین فلموں ’دی گرے مین‘، ’مارن‘، ’تھروچترمبلم‘، ’نانے ورووین‘ اور ’واتھی‘ میں دکھائی دیئے۔
اس کے علاوہ اداکارہ عالیہ بھٹ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔اس حوالےسے عالیہ بھٹ نے میڈیا سے بھی گفتگو کی ان کا کہناتھا کہ اب تک فلموں میں میرے لیے سب سے یادگار سال رہا ہے۔ ناظرین نے اس سال میری تمام فلموں کو جو پیار دیا ہے اس کے لیے میں شکرگزار ہوں۔ ایشوریہ رائے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں  انہوں نے فلم ’پونین سیلون: پارٹ 1‘ کے ساتھ پانچ سال بعد فلموں میں واپسی کی جو باکس آفس پر اس سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔ 
 اداکار رام چرن تیجا اور این ٹی راماراؤ جونیئر بالترتیب چوتھے اور آٹھویں مقام پر رہے۔ کیارا اڈوانی فہرست میں ساتواں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ علاوہ ازیں فلم ’پشپا‘ کے اداکار الو ارجن کو نواں اور فلم ’کے جی ایف‘ اداکار یش کو دسواں مقام حاصل ہوا ہے۔

مزیدخبریں