سنگرسیلائن ڈائن کو لاعلاج دماغی مرض کا شکار ہو گئیں

Dec 08, 2022 | 18:16 PM

ایک نیوز نیوز: مشہورکینیڈین سنگرسیلائن ڈائن کا کہنا ہے کہ انہیں ایک لاعلاج دماغی مرض لاحق ہو گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ سنگرسٹف پرسن سینڈروم کا شکار ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے مریض کا جسم اکڑ جاتا ہے اورایک پُتلا بن جاتا ہے۔

اس مرض کا ابھی کوئی علاج دریافت نہیں ہوا اور اس کی وجہ سے مریض چلنے اور بات کرنے کے قابل نہیں رہتا۔

اپنا یورپ کا ٹورکینسل کرنے وجہ بتاتے ہوئے سیلائن ڈائن نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ انہیں فینز سے اتنی دیر کے بعد رابطہ کرنے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا انہیں کافی دیر سے کچھ ہیلتھ پرابلمز کا سامنا ہے، لیکن ان کے بارے میں سب کچھ بتانا بہت مشکل ہے۔

مشہور سنگر نے کہا کہ ابھی غیرمعمولی بیماری کے بارے میں تحقیق ککی جا رہی ہے، لیکن یہ معلوم ہو گیا ہے کہ میرے جسم کی اینٹھن کی وجہ یہی ہے۔

''بدقسمتی سے اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی جسم کی اکڑن نے میری زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے اور بعض اوقات تو مجھے چلنے پھرنے اور گانا گانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے''۔

سیلائن ڈائن نے کہا کہ ڈاکڑوں کی ٹیم ان کو بہتر کرنے میں مدد کر رہی ہے، اور میرے بچے میرا ساتھ دے رہے ہیں۔

''میں آپ کےلئے پرفارم کرنے کےلئے بے قرار ہوں، لیکن اس وقت میری صحت مجھے اجازت نہیں دے رہی۔ میں آپ لوگوں تک پہنچنے کےلئے صحت یاب ہونے کی پوری کوشش کر رہی ہوں''۔

آخر میں میں سوشل میڈیا پر میرے لیے نیک خواہشات پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-08/news-1670505354-3138.mp4

مزیدخبریں