راولپنڈی جلسہ:شہبازگل کیخلاف قابل اعتراض تقریرکرنےکامقدمہ درج

Dec 08, 2022 | 17:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں بغاوت سمیت مختلف دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہبازگل کے خلاف مقدمہ محمد اشفاق نامی شہری کی جانب سے درج کروایا گیا، پی ٹی آئی رہنما پر راولپنڈی جلسے میں قابل اعتراض تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں شہباز گل روالپنڈی کے ایک جلسے میں عوام کو پاکستان کے اداروں کے خلاف پھڑکانے کی کوشش کررہے تھے، جو بغاوت کے مترادف ہے۔

متن کے مطابق ایسے شخص کے بیانات سے عوام میں خوف و ہراس اور ملک میں نقص امن کا خطرہ ہے، پولیس نے بغاوت سمیت مخلتف دفعات شامل کرکے شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں