ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ فلم ساز کپمنیوں ڈی سی اور وارنر برادرز نے مبینہ طور پر اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ کی فلم ونڈر وومن 3 منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسٹوڈیوز اور وارنر برادرز کے جیمز گن اور پیٹر سیفران سمیت دیگر نے ونڈر وومن کے ہدایتکار پیٹی جینکنز کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فنکارہ گال گیڈوٹ کی فلم کو منسوخ کیا جائے۔گال گیڈوٹ کی متوقع فلم ونڈر وومن 3 کی منسوخی کی وجہ فلم اسٹوڈیوز کے نئے منصوبوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہے لیکن فلمسازوں کو فلم پر آنے والی لاگت سے کوئی مسئلہ نہیں۔
واضح رہے کہ ونڈر وومن سلسلے کی پہلی فلم 2017 میں جبکہ دوسری 2020 میں منظرِ عام پر آئی۔ اداکارہ گال گیڈوٹ نے کردار کی حمایت کیلئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا تھا۔
ونڈر وومن 3 منسوخ ہوئی ہے یا نہیں، یہ خفیہ رکھتے ہوئے گال گیڈوٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کچھ سال قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مجھے ونڈر وومن کا کردار دیا جائے گا۔ اتنا اہم کردار دینے کیلئے بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔
A few years ago it was announced that I was going to play Wonder Woman.I’ve been so grateful for the opportunity to play such an incredible, iconic character and more than anything I’m grateful for YOU.The fans.Can’t wait to share her next chapter with you????????♀️????????????????♥️ pic.twitter.com/XlzhrMx4xe
— Gal Gadot (@GalGadot) December 6, 2022