منڈی بہاؤالدین: مبینہ تعلقات کے بعد پیچھا نا چھوڑنے پر نوجوان قتل

Dec 08, 2022 | 16:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: منڈی بہاؤالدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل ،ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف علاقوں میں اندھے قتل کی وارداتوں اور  ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں  ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے عامر شاہین گوندل  کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مختلف وارداتیں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

گذشتہ ماہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں سیم نالہ سے کٹھیالہ سیداں کے رہائشی نوجوان طیب کی لاش ملی جس کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔  پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار  کیا۔  پولیس کے مطابق  ملزمہ اور مقتول کے درمیان مبینہ  تعلقات تھے  اور  تعلقات خراب ہونے پر ملزمہ پیچھا چھڑانا چاہتی تھی مگر  مقتول رابطہ کرنے کی کوشش کرتا تھا جس پر ملزمہ نے مبینہ طور پر  مقتول کو گھر بلا کر ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر اسے انجکشن لگا کر بیہوش کیا اور گلا دبا کر قتل کردیااور نعش سیم نالے کے قریب پھینک دی۔

 پاہڑیانوالی میں  ملزم نے مبینہ طور پر اپنے چچا کو پیسوں کے لالچ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور  نعش نہر میں پھینک کر خود  نامعلوم ملزمان کے خلاف  مقتول کے اغوا کا مقدمہ درج کروا کے مقتول کی تلاش کا ڈرامہ رچاتا رہا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا۔ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی موٹو پتلو گینگ کو گرفتار کرکے تیس لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے  جبکہ ایک اور گینگ کے دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان اسلحہ کے زور پر دکانداروں، میڈیکل اسٹورز اور اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے افراد کو لوٹتے تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-08/news-1670498522-4267.mp4

مزیدخبریں