ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے پنجاب زون ون کا ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون ون لاھور کی ہدایت پر ایس آئی رانا اعجاز اور ایس آئی علی رضا نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ایوان عدل ایجرٹن روڈ لاھور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں توقیر احمد، حمزہ، غفران علی، تنویر اور یسین کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 64400 ترکمانستانی منات اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لاھور اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔