ایک نیوز نیوز: ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہو گیا، نان سٹاپ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔24 گھنٹے کے دوران ضلع بھر میں ڈکیتی کی 12 سے زائد وارداتیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چھوٹا ساہی وال میں ایس ایس پی آپریشنز کے گھر کا ڈاکوؤں نے صفایا کر دیا ،ایس ایس پی کی والدہ ڈاکٹر شاہدہ کے گھر تین ڈاکوؤں نے 17 تولے سونا، 4 لاکھ روپے کے بانڈ ، لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، 4 ڈاکوؤں نے پٹھان کوٹ کے قریب کار سواروں سے لاکھوں روپے مالیت کا چیک 60 ہزار کی نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لی،اڈا میگ آرائیاں والا کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرکار سواروں سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے چھین لئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات سبھروال کے قریب ہوئی جہاں موٹرسائیکل سواروں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے،بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں میں عدم تحفظ کی فضاء پیدا ہو گئی،شادی کی تقریب سے واپس جانے والوں کو فاطمہ جناح کالونی کے قریب لوٹ لیا گیا،20 لاکھ کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی،شادی کے منتظمین اپنی نوکرانی کو چھوڑنے فاطمہ جناح کالونی جارہے تھے،70 شمالی کے زمیندار جاوید محمود کے اہل خانہ کو 4 مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ میں لوٹ لیا۔ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔