ایک نیوز نیوز: کراچی میں رہائشی اپارٹمنٹ میں درندگی کا بڑا واقعہ پیش آیا جس میں مزدور نے 13 سالہ بچی کو اکیلا دیکھ کر پہلے مبینہ زیادتی کی پھر قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق درندگی کا واقعہ مبینہ ٹاون تھانہ کی حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ واقعے کے وقت بچی کی والدہ اور والد کام پر گئے ہوئے تھے اور گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا جس کا ملزم نے فائدہ اٹھایا۔ ملزم پیشے سے کارپینٹر ہے اور اسے گھر کے کام پر بلایا گیا تھا۔ ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا دیکھتے ہی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔فرار ہوتے ملزم کو اپارٹمنٹ کے رہائشیوں نے پکڑا ۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ے اور ملزم سے تفیش جاری ہے۔