ایک نیوز نیوز: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد میں رنگ گورا کرنے والے انجیکشن لگوانے کا مقابلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نہ صرف خواتین بلکہ مرد فنکار بھی اس قسم کے انجیکشن لگوا رہے ہیں جس سے ان کے حسن میں اضافہ ہوجائے۔کئی نامور اداکار یہ انجیکشن لگوانے کا انکشاف کرچکے ہیں لیکن اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ ان کا رنگ قدرتی ہے اس لئے انہیں ایسے کسی انجیکشن کی ضرورت نہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران جب رنگ گورا کرنے والے انجیکشن کے بارے میں صبور علی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے ہیں۔
صبورعلی کا کہنا تھا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے جو انسان کو گورا کر سکے۔انڈسٹری میں رنگت کے حوالے سے پائے جانے والے کلچر پر بات کرتے ہوئے صبورعلی کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں کسی حد تک انڈسٹری میں موجود تھیں کیوں کہ کئی ڈرامے میرے ایسے بھی تھے جنہیں مکمل کرنے کے باوجود کے بعد ری شوٹ کروایا گیا اور مجھے کہا گیا کہ گوری بیس لگا کر سین دوبارہ شوٹ کیا جائے۔ اس وقت ہم مان جاتے تھے لیکن اگر اب ایسا کہا جائے تو یہی جواب دیتے ہیں کہ ایسا ہی ہے آپ نے لینا ہے تو لیں ورنہ آپ کی مرضی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ گوری لڑکیوں کو ڈراموں میں ترجیح دی جاتی ہے جب کہ سانولی رنگت والوں کو مسترد کردیا جاتا ہے۔