میں نے گھڑی نہیں خریدی،دکان کے لیٹر ہیڈ کو غلط استعمال کیاگیا،محمد شفیق

Dec 08, 2022 | 15:36 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: گھڑی خریدی نا اس سے کوئی تعلق ہے، عمران خان کی گھڑی کا مبینہ خریدار سامنے آگیا. محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ والی گھڑی اس نے نہیں خریدی اور جو بل عمران خان صاحب نے توشہ خانہ میں جمع کرایا ہے وہ میرا  نہیں ہے ، نہ ہی ان پر  میرے دستخط ہیں اور نہ ہی وہ میری لکھائی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ  میر ی مہر  اور لیٹ پیڈ کا غلط استعمال کیا گیا ،مجھے ہر طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مجھے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا اوردکان بیچنی پڑی۔

میرا اس سارے معاملے سے  کوئی تعلق نہیں،میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،اب تک اس لیے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اب اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا۔

 واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 50ملین روپے میں سعودی پرنس کی جانب سے ملنے والی گھڑی اسلام آبا دکے  ہیرے کے تاجر محمد شفیق کو بیچی ہے اور اس بات کی رسید بھی انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔

مزیدخبریں