ایک نیوز نیوز: گھڑی خریدی نا اس سے کوئی تعلق ہے، عمران خان کی گھڑی کا مبینہ خریدار سامنے آگیا. محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ والی گھڑی اس نے نہیں خریدی اور جو بل عمران خان صاحب نے توشہ خانہ میں جمع کرایا ہے وہ میرا نہیں ہے ، نہ ہی ان پر میرے دستخط ہیں اور نہ ہی وہ میری لکھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد شفیق نامی شخص کا کہنا ہے کہ میر ی مہر اور لیٹ پیڈ کا غلط استعمال کیا گیا ،مجھے ہر طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مجھے اپنا کاروبار بند کرنا پڑا اوردکان بیچنی پڑی۔
میرا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں،میرے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،اب تک اس لیے خاموش تھا کہ معاملہ ختم ہو جائے گا لیکن اب اگر مجھے اس معاملے میں گھسیٹا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 50ملین روپے میں سعودی پرنس کی جانب سے ملنے والی گھڑی اسلام آبا دکے ہیرے کے تاجر محمد شفیق کو بیچی ہے اور اس بات کی رسید بھی انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرائی تھی۔
گھڑی کا پاووا،، شفیق لاووا،، ہی ثابت ہوا ہے،،
— Ali Waqar (@aliwaqarsindhu) December 8, 2022
محمد شفیق کی گفتگو کرنے کے انداز سے لگ رہا ہے کہ وہ لکھا ہوا کچھ پڑھ رہا ہے بار بار نیچے کیوں دیکھ رہا ہے ؟؟#گھڑی_چور_کی_نئی_سازش pic.twitter.com/mH6KpvBL7R