ایک نیوز نیوز: اسرائیلی فورسز نے فلسطین کے شہرجینن میں فائرنگ کر کے مزید 3 فلسطینی شہید کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابن سینا ہسپتال کی انتظامیہ میں شہید ہونے والوں کی عطا شلبی، صدقی ذکرنے اور طارق دامیج کے ناموں سے پہچان کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث 10 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر جینن میں شمال مغربی کنارے پر قائم پناہ گزینوں کے کیمپ پر چھاپہ مارا۔
اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کے ساتھ پرتشدد تصادم شروع ہو گیا اور صیہونی فورسز نے فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔