کہروڑپکا: بجلی کی لٹکتی تاروں کے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کہروڑپکا: بجلی کی لٹکتی تاروں کے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ایک نیوز نیوز:بجلی کھا گئی جوان کیسے کیسے،  کہروڑپکا میں بجلی کی لٹکتی تاریں موت بانٹنے لگے۔ افسوسناک حادثے میں نوجوان  کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق کہروڑپکا چاندنی چوک کے قریب تعمیراتی کام کے دوران نوجوان کے کرنٹ سے جاں بحق ہونے کا حادثہ پیش آیا۔ واقعہ مرکز والی گلی میں پیش آیا جس میں جنید نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان چھت پر تعمیر کیلئے سریا اٹھا کر لے جارہا تھا کہ گلی سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا۔  ریسکیو نے بروقت پہنچ کر طبی امداد دی مگر اسکے باوجود نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔