طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

Dec 08, 2022 | 14:07 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 1 لاکھ لیپ ٹاپس کی خریداری کے لیے ٹینڈر طلب کر لیئے ہیں۔سکیم کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے ذہین طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ  حکومت نے پی ایم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا ہے۔وفاقی حکومت نے نومبر میں لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بی ایس، ماسٹرز، ایم فل، پی ایچ ڈی، انڈر گریجویٹ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، سکیم کے لیے حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی زیر نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے۔
کمیٹی سکیم سے متعلق تمام معاملات کو حتمی شکل دے گی۔اسٹیئرنگ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ نوجوانوں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا پروگرام کب اور کیسے شروع کیا جائے اور قواعد و ضوابط طے کیے جائیں۔ کمیٹی مذکورہ سکیم کے بجٹ اور ٹائم لائن کا جائزہ لے گیطلباء کو 2023 کے آغاز میں لیپ ٹاپ مل جائیں گے۔
ایچ ای سی نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 100,000 لیپ ٹاپس کی خریداری کے لیے مقامی پارٹنر یا مجاز لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوٹر سے ٹینڈر طلب کرلیئےایچ ای سی کے بِڈنگ لیٹر کے مطابق، بولی دہندگان کو گزشتہ تین کیلنڈر سالوں سے پاکستان میں متعلقہ کاروباری کارروائیوں میں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں