ایک نیوز نیوز:ملتان میں ہائیکورٹ پیشی سے واپسی پر دو گروپوں میں نواں شہر چوک پر جھگڑا ہوا جس میں پولیس اہلکار سمیت راہگیر زخمی ہو گیا۔
رپور ٹ کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک راہگیر شامل ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں آفتاب اور جعفر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے راہگیر کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او چہلیک عرفان ہاشمی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کے معاملے پر دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ایک ساتھی سمیت 4 گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملتان، جھگڑا کرنے والا بدنام سود خور مکی مدنی گروپ ہے۔