بابر کو شادی کیلئے نہیں کہتا، کہیں ہماری جوڑی نہ ٹوٹ جائے، محمد رضوان

بابر کو شادی کیلئے نہیں کہتا، کہیں ہماری جوڑی نہ ٹوٹ جائے، محمد رضوان
کیپشن: Do not ask Babar for marriage, lest our couple break up, Muhammad Rizwan(file photo)

ایک نیوز نیوز: محمد رضوان کو بابراعظم کی شادی سے اپنی کرکٹ کی جوڑی ٹوٹنے کا ڈر ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی قومی ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پروگرام میزبان نے محمد رضوان سے بابر اور ان کی جوڑی سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کیا ہے کہ آپ کی اور بابر کی جوڑی میں جو یہ چل جائے تو سب ٹھیک رہتا ہے۔

جس کے جواب میں رضوان کا ہنستے ہوئے کہنا تھاکہ پہلے تو میں بابر کو شادی کے لیے راضی نہیں کر رہا کہ کہیں میری اور بابر اعظم کی جوڑی نہ ٹوٹ جائے، دوسرا یہ کہ ہماری جوڑی میں ساری بات صرف بھروسے کی ہے جس کے بارے میں کپتان نے بھی بات کی ہے۔