عمران لطیف:اپ گریڈکیے گیے پنجاب کے سرکاری سکولوں کو مالی مشکلات کاسامناہے، بنکوں نے مذکورہ سکولوں کے فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا، تین سال قبل سینکڑوں سکولوں کو مڈل سے ہائی کا درجہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سکول کا نام تبدیل ہونے باعث بنکوں نے چیک پر فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیاہے،سکول سربراہان کہتے ہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی معاملہ پر آنکھیں موند لی ہیں۔
محکمہ تعلیم نے 3 سال بعد اب گریڈ سکولوں کو مستقل ہیڈ اور اضافی فنڈز دینے کا وعدہ کیا تھا،3 سال گزرنے کے باوجود سکولوں کو اضافی بجٹ اور اساتذہ فراہم نہیں کیے جارہے،سربرہان نےسکولوں کی ایس این ای منظور کرکے فوری محکمہ خزانہ کو بھجوانے کامطالبہ کیاہے۔
سکول ایجوکیشن پنجاب کاکہناہےاساتذہ کی نئی بھرتیاں کیجارہی ہیں،بھرتیوں کے فورا بعد اپ گریڈ سکولوں میں بجٹ اور اساتذہ کی کمی کو پورا کرلیا جائے گا۔