ایک نیوز نیوز: دبئی میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ ساتھ کرائے بھی بڑھ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں جائیداد کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تارکین وطن بڑھنے والے کرایوں کی وجہ سے تشویش کا شکار ہیں۔ کووڈ19 کے بعد بھی دبئی اور امارات کی معیشت 2022 میں تیزی سے اوپر آئی ہے۔ جس کی وجہ سے رہائشیوں کو بڑھتے ہوئے کرایوں اور آمدنیوں کی وجہ سے مسئلہ درپیش آرہا ہے۔
ماہر معشیت و پراپرٹی روپرٹ جے کونر کے تارکین وطن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بچت کرنے اور اپنی آمدن کو بڑھانے کی ضرورت ہے
بچت کیسے کریں؟
آپ سب سے پہلے تو اپنے گھریلو اخراجات کا جائزہ لیں۔ یہ کام مہینے کے آخر میں زیادہ بہتر رہے گا کونسی چیز ضروری تھی اور کونسی غیر ضروری تھی۔ کن چیزوں کے بغیر گزارا ہو سکتا تھا۔ اپنی ضرویات اور عادات کا جائزہ لیں اور بجٹ اخراجات کو کم کریں۔
شاپنگ لسٹ پر نظر ثانی کریں
آپکو رچاہیے کہ جو انتہائی ضروری اشیا تھوک سے اور بڑی مقدار میں خریدی جا سکتی ہوں انہیں خرید لیں۔ برانڈز کو نظر انداز کریں ۔ گوشت کے بجائے سبزیوں اور چاولوں کی طرف آئیں۔ شاپنگ لسٹ سوچ سمجھ کر بنائیں۔
خرچے گھٹائیں آمدنی بڑھائیں
آپ جن کے ساتھ کام کرتے ہیں ان سے بات کریں۔ مارکیٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمت کے مواقع کو دیکھتے رہیں اور جزوقتی کام کی تلاش کریں۔ کوئی دوسرا کام بھی شروع کر سکتے ہیں اور ان اشیا کو فروخت کر دیں جن کی ضرورت نہ ہو۔