ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیاں: پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طلباء کا احتجاج

ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیاں: پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر طلباء کا احتجاج
کیپشن: Irregularities in MD CAT: Students protest outside Pakistan Medical Commission(file photo)

ایک نیوز نیوز: ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیوں کے خلاف پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ملک بھر سے آئے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں آؤٹ آف سلیبس سوالات آنے کیخلاف ملک بھر سے آئے طلباء نے اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

طلباء نے ہاتھوں میں "وی وانٹ جسٹس" کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ طلباء کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔