ٹیکسلا: چوری کی کوشش کرنے والا ڈاکو اہلخانہ کی فائرنگ سے ہلاک

Dec 08, 2022 | 13:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ٹیکسلا میں گھر میں گھسنے والے ڈاکوں پر اہلخانہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 3 ڈاکو  چوری کرنے کیلئے گھر میں گھسے جن پر اہلخانہ نے  فائرنگ کردی جس کی وجہ سے 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 

ہلاک ڈاکو کی شناخت صفیان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف متعدد وارداتوں کے 27 سے زاہد مقدمات درج تھے۔ ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مزیدخبریں