ایوان صدر میں چار بڑوں کی ملاقات

Dec 08, 2022 | 13:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ایوان صدر میں اعلی  سول عسکری قیادت سے 4 بڑوں کی ملاقات ہوئی،جس میں صدرمملکت اور وزیراعظم نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر صدر اور وزیراعظم سے ملے،چاروں کی ملاقات ایوان صدر کے خصوصی میٹنگ روم میں اعزازات کی تقریب کے بعد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری ملنے پر مبارک باد دی،ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجوں پر بھی بات چیت ہوئی،صدر وزیراعظم نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ اور آپریشنل صلاحتیوں کو سراہا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے استحکام آئین کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے حوالے سے بھی ملاقات میں صدر اور وزیراعظم نے اپنا نقط نظر واضح کیا،وزیراعظم نے خصوصی طور پر اعزازات حاصل کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔

مزیدخبریں