ایک نیوز نیوز:پیپلز پارٹی کے سینئرمرکزی رہنامرتضیٰ وہاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر سیف الرحمان کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیاہے۔سیکرٹری بلدیات نے نئی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمان کو پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جگہ نیا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کیجانب سے ساری قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے گریڈ 20 کے نیک نام سرکاری افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کو نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے طور پر تعینات کیا گیاہے۔ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے اور وہ اس وقت گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر بھی آج ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہر کی ترقی کیلئے کام نہیں کرنے دیا گیا۔ شہر کیلئے نہ دن دیکھا نہ رات، بس کام کیا، جس بلدیہ عظمی کے لیے کہا گیا کہ اس کے پاس اختیارات نہیں اسی نے کام کیا لیکن پذیرائی نہیں کی گئی۔