ایک نیوز نیوز: لیاقت آباد میں گورڈن کالج اور پنجاب کالج کے سٹوڈنٹس ایکسپو کے دوران ایک دوسرے کے آمنے سامنےہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گورڈن کالج اور پنجاب کالج کے طلباء میں جھگڑا لیاقت باغ میں جاری ایکسپو کے دوران ہوا جس کے بعد پنجاب کالج کے طلباء کے لیاقت باغ سے راجہ بازار جانیوالی شاہراہ بند کر دی۔
ہاتھا پائی کے دوران پنجاب کالج کا ایک طالبعلم زخمی ہوا۔ زخمی طالبعلم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔لڑائی جھگڑے کے باعث لیاقت باغ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔