چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا
کیپشن: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا

ایک نیوز نیوز:ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف سید عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازنے کی تقریب ہوئی ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف شریک ہوئے،تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ،وفاقی وزرا اوردیگر نے شرکت کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔