بھائی کی زیادتی کا نشانہ بننے والی لاپتہ بہنیں لاہور سے بازیاب

Dec 08, 2022 | 12:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکپتن میں دو بہنوں سمیت تین بچیوں کے گھر سے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 24 نومبر کو پاکپتن کے گاؤں 71 ای بی سے دو بہنیں سہیلی کے ساتھ گئیں اور واپس نہیں آئیں تھی۔ جس کے بعد پولیس نے لواحقین کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تینوں بچیاں لاہور سے برآمد کرلیں گئی ہیں۔ بچیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تو بڑی بہن سعید فاطمہ نے بیان ریکارڈ کروایا کہ بھائی گھر میں زبردستی زیادتی کرتا تھاجس سے تنگ آکر وہ لاہور گئی تھی۔ چھوٹی بہن کو بچانےکےلیے سہیلی کے ساتھ لاہور لے کر گئے تھے۔ پولیس نے ملزم بھائی احمد سعید کو گرفتار کرکے بچیاں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔ علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزیدخبریں