اوگرا نے کمرشل صارفین کو ریلیف دیدیا

Dec 08, 2022 | 11:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: کمرشل صارفین نہ آر  ایل این جی معاہدہ کرینگے نہ  ہی گیس کنکشنز  منقطع ہونگے،اوگرا نے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ  ایسوسی ایشن  کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ کمرشل صارفین معاہدے کے مطابق قدرتی گیس استعمال کرینگے۔اوگرا نے ایس این جی پی ایل کو کمرشل صارفین کو آر ایل این جی معاہدے سے روک دیا ۔25 اکتوبر کو ایس این جی پی ایل نے کمرشل صارفین کو آر ایل این جی معاہدہ کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔نوٹس میں کمرشل صارفین کو یکم نومبر سے آر ایل این جی معاہدہ کرنے کا کہا گیا تھا۔آر ایل ایل این جی معاہدہ نہ کرنے پر گیس کنکشنز کاٹنے کی وارننگ دی گئی تھی۔نوٹس کے خلاف تاجر برادری نے اوگرا کے سامنے  احتجاج کیا اور فیصلہ چیلنج کیا،سوئی سدرن کا ٹیرف کمرشل صارفین کیلئے 1283 روپے فی ایم ایم سی ایف ڈی ہے،درآمدی ایل این جی 4783روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

کمرشل صارفین کا کہنا تھا ایس این جی پی ایل کے فیصلے سے نان روٹی ڈبل روٹی کی قیمتیں تین گناہ بڑھیں گی ہیں،انڈسٹری میں بے روزگاری بڑھے گی صنعت بند ہونے کا خدشہ ہے۔

اوگرا نے سماعت کے بعد صارفین کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

مزیدخبریں