ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نے باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کو دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر کھیل پنجاب نے عثمان وزیر کو عالمی ٹائٹل کے دفاع کی ٹریننگ کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-08/news-1670482582-7346.mp4
وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عثمان وزیر نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت پنجاب ہر قومی سپورٹس ہیرو کی ہرممکن مدد کر رہی ہے۔