لاہور: مینارپاکستان پرخاتون سے بدسلوکی کے معاملے میں نئی پیشرفت

Dec 08, 2022 | 11:29 AM

ایک نیوز نیوز: مینار پاکستان پر خاتون سے بدسلوکی کے معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ملزم ریمبو سمیت پندرہ ملزمان  پیش کردیے گئے۔ عدالت نے خاتون عائشہ اکرم کو بطور گواہ طلب کررکھا تھا۔

پولیس اہلکار نے معزز عدالت کو بتایا کہ خاتون نے عدالتی نوٹسز کی تعمیل کردی تھی۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے کیس کو انتظار میں رکھ لیا۔ 

یاد رہے کہ خاتون کی درخواست پر لاری اڈا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں