تالاب سرائے میں گھرکے باہر کھڑی گاڑی چوری

تالاب سرائے میں گھرکے باہر کھڑی گاڑی چوری

ایک نیوز نیوز: مانگا منڈی نواحی علاقہ تالاب سرائے میں چوری کی واردت  پیش آئی جس میں نامعلوم چور کار لے اڑے۔

رپورٹ کے مطابق کامران خالق نامی شہری نے اپنی گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی تھی  جب تقریبا رات 1 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے واردات ڈالتے ہوئے گاڑی چوری کرکے فرار ہو گئے۔

چوروں کی گاڑی لے کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی AIK News NEWS  کو موصول ہو گئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوروں کو گاڑی لیتے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-08/news-1670480440-1671.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-08/news-1670480445-2601.mp4

گاڑی کے مالک  کامران کا کہنا ہے کہ میری گاڑی برآمد کروا کر ملزمان کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے ۔ 15 پر اطلاع ملنے کے بعد مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیاہے۔