مانگا منڈی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ جاں بحق، بیٹے زخمی

Dec 08, 2022 | 11:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: مانگامنڈی میں خوف ناک حادثہ قیمتی جان لے گیا جس میں باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں  ٹرک نے تین موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹوں کو کچل ڈالا ہے۔ حادثے میں باپ جاں بحق جبکہ اس کے دو بیٹے زخمی ہوگئے۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جیمس مسیح کے نام سے ہوئی ہےجبکہ زخمیوں کی شناخت کالا مسیح اور ارشاد مسیح کے نام سے ہوئی ۔ 

زخمی ہونے والوں  کو فوری طور پر  ریسکیو اہلکاروں نے  ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ باپ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں