پاک، انگلینڈ ٹریننگ سیشن تاخیر کا شکار

ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو
کیپشن: ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹریننگ سیشن کا وقت خراب موسم کی وجہ سے  تبدیل کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کاٹریننگ سیشن صبح 10 بجے شروع ہونا تھا  لیکن موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے ٹریننگ کا وقت تبدیل کر دیا گیاہے۔ ٹریننگ سیشن 11 بجے سے دوپہر 2 بجےہو گا۔

اس سے قبل انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہناتھا کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع ہونےاور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلنے پڑے گی۔

واضح  رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ بھی خراب موسم کے باعث پانچوں روز تاخیر سے شروع ہوا تھا اور مقررہ وقت سے پہلے ختم ہوا تھا۔