ایک نیوز نیوز: بھارت سیاحوں کے لئے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک بن گیا۔ سیاحتی مقامات سے متعلق امریکی جریدے '' سوفٹسٹ '' سروے رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں سیاحوں پر حملے اور ہراسگی معمول بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں پر تشدد اور مذہبی انتہاپسندی عروج پر ہے۔ آئے دن اقلیتوں پر مظالم کی نئی داستانیں سامنے آنے پر سیاح بھارت کا رخ کرنے سے گریزاں ہیں۔
بھارت میں صفائی ستھرائی اور غذائی معیار بھی انسانی صحت کے لئے ناقص قرار دیا گیا ہے۔ بھارت کی 1.3 ارب آبادی انتہائی غریب ہے جب کے چند خاندانوں کے ہاتھوں میں دولت ہے۔