ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی عدالت نے ٹیکسی سروس اوبرپر زائد کرایہ وصول کرنے پر ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی عدالت کا کہنا تھا کہ اوبر نے صارفین کو گمراہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کا قانون توڑا ہے۔ 2017 سے 2019 تک صارفین کی جانب سے سفر کو منسوخ کرنے پر ان سے چارج وصول کرنے کی دھمکی دی اور اگست 2020 تک زیادہ کرایہ وصول کیا ۔
اوبر نےصارفین سے معذرت کرتےہوئے کہا کہ آسٹریلوی عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ موصول ہونے والی شکایات پر پلیٹ فارم پر مناسب ترامیم کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اوبر کے خلاف کیس صارف کمیشن نے دائر کیا تھا۔ اوبر کمپنی 39-17 ملین امریکی ڈالرز کی ادائیگی پر راضی ہو گئی تھی مگر جج اوبرائن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فریقین کی جانب سے دئے گئے شواہد ناکافی ہیں ۔