رمضان شوگرملز: این او سی جاری کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 08, 2022 | 10:29 AM

ایک نیوز نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انوارالحق پنوں نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ ایکسائز رمضان شوگر ملزم کو این او سی جاری نہیں کررہا ہے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر محکمہ ایکسائز این او سی جاری نہیں کررہا۔ این او سی جاری نہ ہونے سے مل غیرفعال ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔ 

مزیدخبریں