ایک نیوز نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو الیکشن میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر مذاکرات سے انتخابات کا راستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں گرانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ خود کھیلیں گے اور نہ کسی کو کھیلنے دیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری جماعتیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اکٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت ہی قومی سلامتی ہے۔