ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہم شخصیت اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تحریک انصاف کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا این اے 126 سے ریلی کی صورت میں آغاز ہوا جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ شاندار آغاز اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام اب الیکشن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کا آج حلف لینا کوآرڈینیشن کی غلطی تھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، دس بارہ روز میں کے پی کے اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گئیں، الیکشن ملک کی معیشت اور سیاسی استحکام کیلئے بہت ضروری ہیں یہ چاہے چھ ماہ بعد بھی ہو کامیابی پی ٹی آئی کو ہی ملے گی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو مسلط کرنے والا تو اب چلا گیا ہم نے تو اس ملک میں ہی رہنا ہے لیکن انہوں نے ملک سے بھاگ جانا ہے آج ملکی معیشت ڈوپ رہی ہے اگر ہماری حکومت رہتی تو حالات ایسے نہ ہوتے۔