ایک نیوز نیوز: ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا این اے 126 سے باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جس میں عوام کی بھرپور شرکت نے فیصلہ سنا دیا۔
ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج این اے 135 سے کرامت کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔
اپنے پیغام میں مسرت جمشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام کو امپورٹڈ حکومت کے ملک کو پہنچائے گئے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کر رکھی ہے، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں11 ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔