ایک نیوز نیوز: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اہم شخصیات کے کرپشن کیسز سے متعلق بڑے فیصلے سناتے ہوئے بدعنوانی کے ثبوت نہ ملنے پر حمزہ شوگر ملز اراضی کیس کی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ حمزہ شوگرملز کیخلاف تحقیقات کے دوران کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، انکوائری کمشنر بہاولپور کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس کے علاوہ سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شوکت بسرا کیخلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے اینٹی کرپشن پنجاب سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔ اینٹی کرپشن انکوائری رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھانے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید برآں قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کیخلاف35ہزار کنال اراضی کی انکوائری پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی خان میں35ہزار کنال اراضی پر قبضے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔