ایک نیوز نیوز: ملک بھر کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹر ویز کے کچھ سیکشنز حدنگاہ متاثر ہونے کے باعث بند کیے گئے تھے لیکن اب دھند کم ہونے کی صورت میں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپوہ تک جبکہ ایم 3 کو فیض آباد سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا تھا ۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور ملتان سکھر موٹر وے کو بھی مکمل طور پر بند کیا گیا تھا جبکہ دھند کم ہونے کی صور ت میں موٹروے ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بحال کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔