پولیس اہلکار کا قتل،سویڈش سفارتخانے نے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی

شاہین فورس اہلکار کا قتل،سویڈش سفارتخانے نے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی
کیپشن: شاہین فورس اہلکار کا قتل،سویڈش سفارتخانے نے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی

ایک نیوز نیوز: غیرملکی شہری کے ہاتھوں کراچی کے پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے پر سویڈش سفارتخانے کی جانب سے رپورٹ اپنی حکومت کو بھجوا دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد سویڈش شہری کے خلاف ممکنہ طور پر سویڈن میں سخت کاروائی کے امکانات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سویڈن کے سفارتی عملے نے کراچی پولیس کے متعلقہ حکام سے مختلف قسم کی تفصیلی معلومات حاصل کیں، کلفٹن میں پولیس ملازم کے قتل کی تفتیشی دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وردات اور اس میں سویڈش شہری کے ملوث ہونے پر سفارتخانے نے تفصیلی رپورٹ تیار کر لی، سویڈن میں ملزم کے خلاف سخت کاروائی متوقع ہے، جس سے ملزم کی وطن واپسی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی کمشنر نثار احمد کے بیٹے خرم نثار کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے اور وہ کلفٹن میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کے الزام مطلوب ہے۔

یاد رہے 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب واردات کے فوری بعد ملزم خرم نثار بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔