آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات تیسرا مرحلہ،پی ٹی آئی کو سبقت

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، میرپورڈویژن، 3 اضلاع میں ووٹنگ شروع
کیپشن: Third phase of Azad Kashmir Local Government Elections, Mirpur Division, Voting has started in 3 districts(file photo)

ایک نیوز نیوز :آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

میرپور ڈویژن کی 1083 نشستوں میں سے اب تک 172 کے غیرحتمی ںتائج موصول ہوگئے۔غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 65 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ 49 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ کے 33 اور پیپلزپارٹی کے 22 امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے جبکہ 222 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ر عبدالرشید سلہریا نے دو نشستوں کے موصول ہونے والے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹاؤن کمیٹی کوٹ علی بہادر 2 میں مسلم کانفرنس کے امیدوار محمد شفیق 480 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد جاوید 263 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح میونسپل کارپوریشن کوٹلی منڈی پیراں وارڈ نمبر 9 سے پی ٹی آئی کے محمد تاج 660 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی پی پی کے سید عارف حسین 523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر علاقوں سے غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

واضح رہے کہ  میرپور ڈویژن،  2 میونسپل کارپوریشن، ایک میونسپل کمیٹی اور 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے، ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 جبکہ یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔انتخابات کے دوران میرپورڈویژن کے 12 لاکھ 38 ہزار 49 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال  کیا۔

بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران میرپور ڈویژن میں 222 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔