ایک نیوز نیوز :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی،ایک روزہ میچ بابر اعظم بدستور پہلے نمبر جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم پہلے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن تیسرے، ڈی کوک چوتھے اور وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں بولنگ میں ٹرینٹ بولڈ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ اسٹیو اسمتھ دوسرے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے، جوئے روٹ چوتھے اور رشبھ پینٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ فارمیٹ میں بالنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، بھارت کے روی چندرن ایوشن، دوسرے، انگلش بولر جیمز اینڈریشن تیسرے، بھارت کے جسپرت بھمرا چوتھے اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری ،بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر
Dec 08, 2022 | 00:36 AM