جاپان کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

Dec 08, 2022 | 00:22 AM

ایک نیوز نیوز: جاپان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی جان بچانے کے لیے دی جانے والی  امداد ضمنی بجٹ کے حصے کے طور پر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ 89 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے نے جاری بیان میں بتایا کہ سیلاب متاثرین کی جان بچانے کے لیے دی جانے والی یہ امداد ضمنی بجٹ کے حصے کے طور پر دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس اگست میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر جبکہ 1700 سے زائد جاں بحق ہوئے۔جاپان کے سفارت خانے نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا آغاز جنوری 2023 سے ہوگا، ٹوکیو مختلف سماجی اور معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد میں شراکت داروں کے ذریعے سپورٹ کرے گا۔

 جاپانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے مختلف قسم کے انسانی بحران کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔سیلاب متاثرین کو صحت کے زیادہ خطرات، عدم تحفظ خوراک، روزگار کے حوالے سے مسائل اور تشدد کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جاپان کی حکومت جے آئی سی اے کے ذریعے بھی 47 لاکھ ڈالر سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صحت، زراعت، تعلیم اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں امداد کرے گی۔

مزیدخبریں