اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں ،اسٹیٹ بنک

اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں ،اسٹیٹ بنک
کیپشن: اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں ،اسٹیٹ بنک

ایک نیوز نیوز :اسٹیٹ بینک نے سینیٹ خزانہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ پانچ برس میں تو مکمل اسلامی بینکنگ نظام رائج کرنا ممکن نہیں۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ خزانہ کمیٹی کااجلاس ہوا ،اجلاس میں اسلامی بینکاری پر بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک حکام نےکہا کہ چند بینکوں کو روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری میں تبدیلی میں 5 سال لگے، یہ ایک کمٹمنٹ ہے کہ ہم اسلامی بینکاری کی طرف بڑھیں، اسلامی بینکاری کےلیے شریعہ اسکالرز کی رائے بھی لینی ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئندہ وقت میں ڈیجیٹل بینکاری بہت زیادہ بڑھ جائےگی اسے بھی ذہن میں رکھنا چاہیے، اسلامی بینکنگ کو مرحلہ وار بڑھاتے جانا چاہیے، اسلامک بینکاری میں سود کی اجازت نہیں، سعودی عرب نے سود کو کمیشن کا نام دیا ہے۔