‌کورونا کے بڑھتے وار جان لیوا ثابت ہونے لگے

‌کورونا کے بڑھتے وار جان لیوا ثابت ہونے لگے
(ایک نیوز نیوز)‌کورونا کے بڑھتے وار جان لیوا ثابت ہونے لگے ،،چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں نواسی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے پنجاب میں اکتالیس ہلاکتیں ہوئیں ۔چار سوا نتیس نئے کیس سامنے آگئے .

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 885 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی ہے۔ موذی مرض سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 8 ہزار چار سو ستاسی ہوگئی ، پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 191، افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ۔۔چوبیس گھنٹے میں چار سو انتیس کیس سامنے آئے جبکہ اکتالیس ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے. این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 ہزار 932 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 474 ہوگئی ہے۔